Monday, March 29, 2021

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج

  راولپنڈی: جماعت اسلامی کے خلاف لیاقت باغ میں عوامی اجتماع پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کردیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ساؤنڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں


پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...