Tuesday, March 30, 2021

امریکا میں پاکستانی ڈرائیور کے دردناک قتل کی وڈیو وائرل،لڑکیوں پر فرد جرم عائد

 واشنگٹن: امریکا میں کار چھیننے کے دوران فوڈ سپلائی پر مامور 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت پر کار چور 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر فرد جرم کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور محمد انور فوڈ ڈلیوری کے لیے جارہے تھے اس دوران 13 اور 15 سالہ لڑکیوں نے  ٹیزر کی مدد سے حملہ کرکے انہیں مفلوج کردیا گیا1



محمد انوار بے حس و بے حرکت آدھے ڈرائیونگ سیٹ اور آدھے کار سے باہر تھے، نوجوان لڑکیوں نے تیز رفتاری سے کار بھگا دی جو آگے جا کر حادثے کا شکار ہوگئی اور پاکستانی شخص کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا تھا اور آج چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جہاں دونوں پر کار چرانے اور قتل کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ ٹیزر ایسی الیکٹرک ڈیوائس ہوتی ہے جس سے کسی بھی شخص کو مقرر کردہ چند لمحوں کے لیے مفلوج کردیا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...