Monday, March 29, 2021

صدر عارف علوی بھی کورونا کا شکار



 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛وزیراعظم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

واضح رہے وزیراعظم عمران خان بھی 20 مارچ کو کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور اس سے 2 روز قبل ہی انہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...