لاہور: شوگرسٹہ بازشیخ منظورعرف حاجی ہیرا سمندری والے نے تہلکہ خیزانکشافات کیے۔
شوگرسٹہ بازشیخ منظورعرف حاجی ہیرا سمندری والے نے تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے شوگرسٹہ کے کام کرنے کا اعتراف کیا۔ شوگرسٹہ بازشیخ منظور نے شوگر سٹہ کے 16 واٹس گروپس میں سے 04 گروپس کا ممبر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شوگرسٹہ بازشیخ منظور نے کہا کہ ان واٹس گروپس کے ذریعے چینی سٹہ جیسے مکروہ کاروبار کرنے کا اعتراف جس پر ندامت ہے، سال 2007 سے 2015 تک چینی کی دوکان تھی، 2015 سے چینی کی بروکری تاندلیا والہ شوگر ملز سے کرنے کی بھی تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق 5 سالوں میں 13.5 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت کی، سال 2020 سے فیصل آباد میں چینی کا کام کر رہا ہوں، شوگربروکرز/ سٹہ باز محمود بھلی ، اسلم بھلی ، مشتاق پراچہ ، عاطف پراچہ سے
چینی کی خرید کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو گروپ، حمزہ شوگر(طیب گروپ)، سویرا گروپ ، المیعز شوگر ملز کے سٹہ کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ تمام شوگرملزتقریبا کم سے کم ایک ماہ چینی کی بکنگ کرتی ہیں شوگرکی قیمتوں میں فی بوری 200 سے 250 روپے اضافہ ہوتا ہے۔

No comments:
Post a Comment