Wednesday, April 7, 2021

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی۔۔۔

 نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.6416 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے،اور  اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے...


۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 0.6573 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...