Sunday, April 4, 2021

بین الصوبائ ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ۔۔۔

  اسلام آباد: این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ ہفتہ اور کو اتوار بند رکھی جائے گی۔

یہ پڑھیں: سندھ حکومت کی وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارشا


ین سی او سی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، 70 فیصد مسافروں کے لیے ریلوے سروس ہفتے کے 7 روز جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی تاہم ٹرانسپورٹ سے متعلق 
فیصلے کے لیے نظرثانی اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

<script data-ad-client="ca-pub-2690550097524331" async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script>

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں لیکن وہ صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخل نہ ہوسکیں۔

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...