Saturday, April 3, 2021

اسد عمر نے پاکستان کو ریڈ لیسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھایا دیا


 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے  پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر 

میں اٹھادیا۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہرملک کو اپنے شہریوں کی صحت سے متعلق حفاظت کے لئے فیصلے کرنے کا حق ہے لیکن برطانیہ حکومت کے حالیہ فیصلے سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے پرایک اصولی سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا ممالک کا انتخاب سائنس پرمبنی ہے یا خارجہ پالیسی پر۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اوربنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...