Monday, April 12, 2021

کراچی پولیس چیف کی شہر میں جرائم کے واقعات بڑھنے پر انوکھی منطق

  کراچی: کراچی پولیس چیف نے شہر میں جرائم کے واقعات بڑھنے پر انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی ایل سی میں 98 فیصد جرائم رجسٹرڈ ہوئے جس سے لگتا ہے جرائم بڑھ گئے ہیں۔

فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ پہلے کرائم رپورٹ نہیں ہوتے تھے، اب سی پی ایل سی میں 98 فیصد جرائم رجسٹرڈ ہورہے ہیں جس سے لگتا ہے جرائم بڑھ گئے ہیں۔


ایڈیشل آئی کراچی نے کہا کہ عوام اور پولیس ایک پلیٹ فارم پر ہوں گے تب ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے اور مجرموں کو سزا بھی ہوگی جب کہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(فباٹی) کی جانب سے پولیس گشت میں اضافے کے لئے دو موٹرسائیکلیں بھی فراہم کر دی گئغلام نبی میمن نے غیر قانونی بس اڈوں کی موجودگی سے ٹریفک روانی متاثر ہونے پر پولیس افسران پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور تاجروں سے علاقے میں تعینات پولیس کی نفری میں اضافے کا بھی وعدہ کیا۔

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...