Sunday, April 4, 2021

پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا۔ ۔


 والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا۔

 نیوزکے مطابق سول ایوی ایشن  (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہے، جب کہ نئی ایس او پی میں کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، نئی ایس او پیز 6 تا 20 .اپریل تک قابلِ عمل ہوں گی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کرلیا ہے، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے، منفی کورونا رپورٹ کی صورت میں کیٹگری بی میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگیاس خبرکوبھی پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا

نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں کے مسافر پاکستان سفر نہیں کرسکتے، کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔


<script data-ad-client="ca-pub-2690550097524331" async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script>

واضح رہے کہ برطانیہ نے دو روز پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندی لگائی تھی۔ برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...