Sunday, April 11, 2021

کراچی میں دوسرے روز بھی گرمی برقرار، پارہ 40 ڈگری تک چھوگیا۔

 کراچی: شہر میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھو گیا


۔

نیوزکے مطابق گزشتہ کئی روز سے گرمی نے کراچی کو کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر بھی ہوا، لیکن گزشتہ روز بھی کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا تھا، اور شہر میں دوسرے روز بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ روز شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، اور آج بھی شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھوگیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...