Wednesday, March 31, 2021

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے، کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی، سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں رہوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ جس میں یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کی تجویز تھی ۔


No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...