Wednesday, March 31, 2021

پاکستان فٹبال کو 5سال کے لیے معطل کئے جانے کا خدشہ



 لاہور: پاکستان فٹ بال کو 5 سال کیلئے معطل کئے جانے کا خدشہ ہے جس کے باعث موجودہ صورتحال پر کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اتفاق گروپ نے ہفتے کے روز لاہور میں پی ایف ایف کے ہیڈ کوارٹرز سے فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کرتے ہوئے کنٹرول سنبھال لیا تھا، اس کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا نے وارننگ جاری کی تھی کہ مداخلت ختم کرکے آج رات تک چارج نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان کی معطلی جیسا سخت ترین قدم بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان کی رکنیت 5 سال کے لیے ختم کی جا سکتی ہے، اس صورتحال میں پاکستانی فٹبالرز، کوچز اور آفیشلز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ اگر پابندی لگ گئی تو پاکستان فٹبال ماضی کی یاد بن کر رہ جائے گا،فیفا سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کے بجائے معاملات میں مداخلت کرنے والوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

No comments:

Post a Comment

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...