Thursday, May 20, 2021

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون کی حکم رانی کی جنگ لڑرہی ہے، مافیازبلیک میل کرناچاہتی ہیں، انہیں یہ خوف لاحق ہے کہ کہیں حکومت کام یاب نہ ہوجائے، لیکن مافیاز ہمیں ناکام نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم عمران خان نےنوکنڈی تاماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکم رانی کی جنگ لڑرہی ہے، مافیا بلیک میل کرناچاہتاہے، وہ کہتے ہیں کہ اگراین آراونہ دیا توحکومت گرادیں گے، مخالفین کواپنی سیاسی موت نظرآرہی ہے، مافیاکوخوف ہےکہ حکومت کام یاب نہ ہوجائے، لیکن یہ ہمیں ناکام نہیں کر سکتے، 5 سال بعد دیکھنا چاہتا ہوں کہ مافیاز کو قانون کے نیچے لے کر آؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی خواہش ہے کہ حکومت ناکام ہو جائے، وفاق میں حکومت میں آئے تو پہلے ہی دن کہا گیا کہ ناکام ہو گئے، مخالفین کہتے تھے کہاں ہے نیا پختونخوا؟، ہم کے پی میں دوتہائی اکثریت لے کر دوبارہ واپس آگئے۔ا


نہوں نے کہا کہ ماضی میں قانون کی نہیں طاقت کی حکم رانی تھی، وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو، جب قانون کےسامنےسب برابرنہیں ہوتو وہاں جنگل کاقانون ہوتاہے، مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت کوبہت خراب معاشی حالات ملے، اتنے معاشی مسئلے کسی حکومت کو نہیں ملے جو ہماری حکومت کو ملے، اقتدار میں آنے کے بعد پہلا سال معیشت کوسنبھالنے میں لگا اوردوسرے سال کوروناآگیا، ہم نےمعیشت اورعوام دونوں کو کورونا سےبچایا، دنیابھر میں تسلیم کیا جاتا ہے کہ کورونا میں جس ملک نے اپنی معیشت کو بچایا وہ پاکستان ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تو اس مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر قرضوں کی قسطیں ادانہ کرتے توڈیفالٹ کرجاتے، 50 سال بعد پاکستان کی انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستا ن کو چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے، ماضی میں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی، بلوچستان کے لوگوں کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ان کی کوئی فکر نہیں کرتا، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی وہ علاقہ ہے جسے ملک بھول چکا تھا، سڑک کی تعمیر پر این ایچ اے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس شاہراہ کے بہت دوررس نتائج ملیں گے، ملک کے مستقبل کےلیے علاقوں کو جوڑنا بہت ضروری ہے، نوکنڈی سے ماشکیل ملک کا پسماندہ ترین علاقہ ہے، بلوچستان کا ایک مسئلہ علاقوں میں بہت زیادہ فاصلہ ہے، کوشش ہے کہ ہر علاقے میں ٹرک چلیں تا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، ہماری کوشش ہے کہ مزدور کو مفت کھانا اور رہائش دیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں سب سے زیادہ امیر اور غریب میں فرق ہے، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نےکرپشن پر425 وزیروں کوجیل میں ڈالا۔

ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے، خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کار ڈ مل گیا ہے، اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے۔ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ملک میں پہلی بار ایک نصاب لے کر آ رہے ہیں۔

Friday, May 7, 2021

  


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اس بار روزے 29 ہوں گے یا تیس، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔

اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا

Thursday, May 6, 2021



محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینے میں موسم کی صورتحال کا ممکنہ خاکہ پیش کردیا۔

مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے۔
ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ مئی کے مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی و مشرقی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ مئی کے پہلے اور آخری ہفتے عشرے کے دوران بارش کے دو سپل ہونے کا امکان ہے۔

مئی کا دوسرا عشرہ پہلے اور آخری عشرے کے مقابلے میں زیادہ خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ، پنجاب و بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے ایک یا دو سپل آنے کا امکان ہے۔

رمضاں المبارک کے بقایا ایام کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرد آلود ہوائیں و طوفان چلنے سے پنجاب و کے پی میں گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

  


کراچی /  لاہور: عید کی چھٹیوں میں ہاکس بے، سی ویو، مری سمیت ملک کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی، مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی، عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروسری شاپس شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، فارمیسیز کو بھی پابندیوں سے استثنیٰ ہوگا، ویکسینیشن سینٹرز بھی 24 گھنٹے کام کرینگے۔

ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے، مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والےراستے 16 مئی تک بند رہیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور تعطیلات کے دوران گھر رہیں، اس فیصلے کی خلاف وزری کرنےوالوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔



سلیکان و یلی: ایک وقت تھا کہ جب  یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے لیے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگا کرتی تھی، لیکن آب آپ جب چاہیں گھر بیٹھے کچھ ہی دیر میں اپنے بینک سے متعلق سارے کام آن لائن نمٹا سکتے ہیں لیکن…

آن لائن بینکنگ نے ہماری زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹ میں رکھی رقم کوغیر محفوظ بھی بنادیا ہے۔ اگر آپ نے تھوڑی سی لاپرواہی، کوتاہی کی توتاک میں بیٹھے ہیکرز چند ہی لمحوں میں آپ کو بھاری رقم سے محروم کرسکتے ہیں۔ لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں آگر آپ آن لائن بینکنگ استعمال کرتے ہیں تو محض کچھ احتیاطی تدابیر آپ کو ہیکرز اور فراڈی افراد کی دھوکہ دہی سے محفوط رکھ سکتی ہیں۔

ذیل میں کچھ ایسی بڑی غلطیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہیکرز کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی آسان ہوجاتی ہے

آن لائن بینکنگ کے لیے عوامی وائی فائی کا استعمال

ہم میں سے بہت سے لوگ مفت وائی فائی کے چکر میں رہتے ہیں، کچھ لوگ تو بڑے شاپنگ مال میں مفت وائی فائی کے لیے گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں، لیکن مفت وائی فائی آپ کے نجی ڈیٹا، سوشل میڈیا کے لیے تو نقصان دہ ہے ہی لیکن یہ چند سوروپے کی بچت آپ کو بینک میں موجود بھاری رقوم سے محروم کر سکتی ہے۔  کبھی بھی بینک کی آن لائن ٹرانزیکشنز کے لیے عوامی مقامات( شاپنگ مالز، ریسٹورینٹ، اسپتال، تفریح گاہوں) پر موجود مفت وائی فائی کو استعمال نہیں کریں، کیوں عموما یہ غیر محفوظ ہوتے ہیں اور ہیکرز وائرس پر مشتمل سافٹ ویئر آپ کے سسٹم میں داخل کرکے آپ کے بینک کی تفصیلات چرا سکتے ہیں۔

عوامی مقامات پر لگے چارجنگ بوتھ پر موبائل چارج کرنا

ہمیشہ اپنی چارجنگ کیبل ساتھ رکھیں اور اسی کی مدد سے عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشن پر اپنے موبائل کو چارج کریں۔  ہیکرز جوس جیکنگ (ایک اصطلاح جس میں ہیکرزیوایس بی کیبل سے موبائل کا ڈیٹا چراتے ہیں) کے ذریعے آپ کے موبائل فون میں موجود معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

گوگل یا ایپل اسٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا

موبائل ایپلی کیشن کو ہمیشہ گوگل یا ایپل کے اسٹور سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔ غیر مستند جگہ سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا آپ کے اسمارٹ فون اور اس میں موجود ڈیٹا کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ اور آئی فون کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ کو نظر انداز کرنا

اپنے اسمارٹ فون پر سیکورٹی اپ ڈیٹ کو کبھی نظر انداز نہیں کریں، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے آپ کے فون میں موجود بگس اور دیگر ایشوز کے حل کے علاوہ سائبر حملے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔ آپریٹنگ سسٹم میں نئے سیکیورٹی پیچز سے ہیکرز کے لیے آپ کے ڈیٹا تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے۔

بینک اورادائیگیوں سے متعلق ای میل اورمیسیجز پر کلک کرنا

کبھی بھی ای میل، مسیجز یا فون کالز پر اپنی نجی معلومات فراہم نہ کریں۔ اگر آپ کے براؤزر میں بینک کی ویب سائٹ کے لنک پر تالا یا سیکیور ظاہر نہیں ہورہا ہو تواس وقت تک اپنی آئی ڈی، پاس ورڈ یا دیگر نجی معلومات فراہم نہ کریں۔ اور نہ ہی سوشل میڈیا یا ایس ایم ایس پر اپنی نجی معلومات جیسے کہ والدہ کا نام، پن نمبر، کارڈ نمبر یا کارڈ کی پشت پر دیا گیا تین ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کسی کو نہ دیں۔

آسان پاس ورڈ رکھنا

عموما لوگ یاد رکھنے کی وجہ سے بینک کی ایپلی کیشن کا لاگ ان پاس ورڈ بہت آسان رکھ لیتے ہیں۔  بینک کی ایپلی کیشن کا پاس ورڈ کبھی آسان نہیں رکھیں۔ آپ کا پاسورڈ ایک اسمال، ایک کیپٹل، نمبر، علامات( مثلا Mk6595#$) پر مشتمل ہونا چاہیے.  اپنے پاس ورڈ کو باقاعدگی سے ہر تین چار ماہ بعد تبدیل بھی کرتے رہیئے۔

موبائل ایپلی کیشنز کو غیر ضروری پرمیشنز دینا

کسی بھی ایپ کو فون کے ڈیٹا ( تصاویر، ویڈیوز، ایس ایم ایس، ای میل، کیمرے اور کانٹیکٹ ) تک رسائی دینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ لیں،  کسی بھی ایپلی کیشن کو زیادہ نجی معلومات کی اجازت آپ کے لیے ہیکنگ کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے



 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شام 6 بجے کے بعد کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریسٹورنٹس کو افطار کے بعد ٹیک اوے کی اجازت بھی نہیں ہوگی تاہم وہ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمعرات کو کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضی وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں نئے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں تشخیص کا تناسب 14.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ کافی خطرناک ہے، اب حیدرآباد میں نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، حیدرآباد جس کا تناسب 29 اپریل کو 20 فیصد تھا اور 5 مئی کو 11.92 فیصد سامنے آیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں 154 مریض فوت ہوگئے تھے اور مئی میں اب تک کوویڈ نے 33 افراد کی جان لی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ 5 مئی کو شہر بھر میں 627 افراد کا چالان کیا گیا اور 1276.500 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا، کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 64 دکانوں کو سیل کیا، 7 افراد کو گرفتار کیا اور 369 افراد کو متنبہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کو صورتحال سمجھ میں نہیں آرہی۔ وزیراعلیٰ نے ماہرین اور ٹاسک فورس کے ممبروں کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ جمعہ سے گروسری / کریانہ کی دکانوں سمیت تمام دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔ ریسٹورنٹس افطار کے بعد ٹیک اوے فراہم نہیں کرسکتے لیکن انہیں ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تفریحی مقامات بشمول سی ویو، ہاکس بے اور دیگر بند رہیں گے، اتوار کے بعد صوبہ بھر میں عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، کسی کو ٹھوس وجوہات کے ساتھ ہی باہر جانا چاہیے لیکن احتیاطی تدابیر ہونی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ نجی اسپتالوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی ہدایت کریں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی کہ عید کی تعطیلات کے دنوں میں مسافر ٹرین کی خدمات پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کریں، ایسا کرنے سے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کی سہولتوں کو بحال کیا جارہا ہے، سندھ بھر میں ٹیسٹنگ کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور چھوٹے پیمانے پر آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی درآمد کا کام جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جناح ٹرمینل پر 1239 مسافر پہنچے، ان میں سے پانچ کی جانچ پڑتال کے وقت ان کی تشخیص مثبت سامنے آئی، انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے، انتہائی نگہداشت والے بیڈز کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے یہ انکشاف کیا گیا کہ 647 آئی سی یو بیڈز میں سے صرف 55 بستروں پر مریض ہیں۔اسی طرح 1796 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 394 پر مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز کے مناسب طریقے سے نافذ کرنے اور عملدآمد کرانے کی ہدایت کی

Wednesday, May 5, 2021


 لاہور: شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان سمز فروخت کرنے والوں کو بیچنے والا نادرا کا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرکے نادرا کے ملازم سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف کمپنوں کی موبائل فون، متعدد ایکٹو سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ لاہور ایف آئی اے سائیبر کرائم سیل نے خفیہ ذرائع کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان موبائل سمیز فروخت کرنے والوں کو دیتا تھا، ملزم کی نشاندہی پر سائبرکرائم نے 2500 افراد کی انگلیوں کے نشان اسکین اور نادراکےفارم بھی قبضے میں لے لیے ہیں، موبائل سمز اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگرجرائم میں استعمال ہوتی تھیں، اور لوگوں کو علم ہی نہیں  ہوتا کہ ان  کے نام کی متعدد سمیز جاری ہوجاتی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وقار علی،عاقب علی، راشد جاوید، عرفان اور محمد وقاص شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...