Monday, April 18, 2022

Milk دودھ

 Milk     دودھ

ق


دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔


 

 دودھ میں کیلوریز اور چکنائی زیادہ نہیں ہوتی۔  ایک کپ دودھ (250 ملی لیٹر) میں تقریباً 100 کیلوریز اور 5 گرام چربی ہوتی ہے۔  روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے آپ موٹے نہیں ہوں گے۔


 ایک کپ دودھ میں تقریباً 300 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے اور دودھ میں موجود کیلشیم جسم آسانی سے جذب ہو جاتا ہے۔


 دودھ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، اور ایک کپ دودھ میں تقریباً 7 گرام پروٹین ہوتا ہے۔


 دودھ کا پروٹین ایک اعلیٰ قسم کا پروٹین ہے جس میں نسبتاً مکمل قسم کے امینو ایسڈ ہوتے ہیں، جو 8 ضروری امینو ایسڈ فراہم کر سکتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔


 دودھ میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن بی 1، وٹامن بی2، وٹامن بی6، وٹامن بی12 اور کیروٹین شامل ہیں۔


 دودھ میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، زنک، تانبا، مینگنیج اور مولیبڈینم جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں۔  جسم کے ٹریس عناصر کو پورا کرنے کے لیے دودھ پینا ایک اچھا انتخاب ہے۔


 دودھ کی غذائیت بہت زیادہ ہے۔  روزانہ ایک گلاس دودھ پینا غذائیت میں اضافہ، جسمانی تندرستی اور قوت مدافعت اور مزاحمت کو بڑھا سکتا ہے۔

ہمارے جسم پر کیلشیم کے اثرات

 ہمارے جسم پر کیلشیم کے اثرات 



کیلشیم جسم میں سب سے زیادہ وافر معدنیات ہے، جو جسم کے وزن کا تقریباً 1.5%-2.0% ہے۔


 99% کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں میں موجود ہوتا ہے جہاں یہ اپنی طاقت کے ساتھ سخت بافتوں کو فراہم کرتا ہے۔  کیلشیم کا 1% خلیات اور خون میں تقسیم ہوتا ہے۔


 اگرچہ خلیات اور خون میں زیادہ کیلشیم نہیں ہے، لیکن یہ خون کے جمنے کو عام طور پر مدد کرنے، اعصابی نظام کو مضبوط بنانے، دل کی تال کو ایڈجسٹ کرنے، پٹھوں کے سکڑنے اور موڈ کو پرسکون کرنے اور بے خوابی کو روکنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔


 کیلشیم کی کمی جوڑوں کا درد، آسٹیوپوروسس، اوسٹیومالیشیا، درد، پٹھوں میں درد، درد، اینٹھن، کمر میں درد، فریکچر، کمر میں درد، جلد کی عمر بڑھنے، بالوں کا گرنا، ہائپر ہائیڈروسیس، چکر آنا، سر درد اور دیگر علامات کا سبب بن سکتی ہے۔


 خون میں کیلشیم کی مقدار کو برقرار رکھنا صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


 کیلشیم کی تجویز کردہ روزانہ کی مقدار بالغوں کے لیے 800 ملی گرام، نوعمروں کے لیے 1,000 سے 1,200 ملی گرام، اور درمیانی عمر اور 50 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے 1,000 ملی گرام ہے۔


 وٹامن ڈی کا کیلشیم کے جذب سے گہرا تعلق ہے۔  جب جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو تو کیلشیم مکمل طور پر جذب اور استعمال نہیں ہو پاتا۔


 وٹامن ڈی جسم کے لیے ایک ضروری وٹامن ہے۔  کیلشیم کی تکمیل کے دوران وٹامن ڈی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔  وٹامن ڈی کی تجویز کردہ روزانہ کی مقدار کم از کم 800IU ہونی چاہیے۔


 وٹامن ڈی اور کیلشیم ایک ہی وقت میں بہترین طور پر لیا جاتا ہے۔  عام طور پر، بہترین اثر رات کو لیا جاتا ہے.

ایلوویرا اور ہمارا چہرا

 ایلوویرا اور ہمارا چہرا 



ایلو ویرا جلد کی دیکھ بھال کا ایک قدرتی پلانٹ ہے جس میں کاسمیٹک اور جلد کی دیکھ بھال کے فوائد کی ایک وسیع رینج ہے۔


ایلو ویرا میں ایلو ویرا جیل کی بہتات ہوتی ہے، جو ایک گاڑھا اور چپچپا مائع ہوتا ہے جو پتوں کی سب سے اندرونی تہہ سے آتا ہے۔


ایلو ویرا جیل صدیوں سے اپنی صحت، خوبصورتی اور جلد کی دیکھ بھال کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔


ایلو ویرا جیل کو براہ راست چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔ بہترین نتائج کے لیے، ایلو ویرا جیل کو چہرے پر لگ بھگ 10 منٹ تک لگا رہنے دیں، چہرے پر آہستہ سے مساج کریں، پھر پانی سے دھو لیں۔


ایلو ویرا جیل، جو کہ حجم کی بڑی اکثریت کا حامل ہے، ایلو ویرا کا اہم فائدہ مند جز ہے۔


طبی ٹیسٹوں کے مطابق ایلو ویرا جیل میں مختلف معدنیات اور وٹامنز ہوتے ہیں جیسے وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن بی 1، وٹامن بی2، نیاسین، وٹامن بی6، بیٹا کیروٹین، الفا ٹوکوفیرول، فولک ایسڈ، کولین وغیرہ۔


ان مادوں کے امتزاج میں اچھی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایجنگ سرگرمیاں ہوتی ہیں، یہ خلیات کی قوت کو چالو کر سکتے ہیں، جلد کی لچک اور سختی کو بڑھا سکتے ہیں، اور جلد کی عمر بڑھنے کے عمل میں تاخیر کر سکتے ہیں۔


اس کے علاوہ، ایلو ویرا جیل میں سوزش اور جراثیم کش، موئسچرائزنگ، پرسکون، اور detoxifying اثرات ہوتے ہیں، اور ہلکے اور اعتدال پسند مہاسوں کو دور کرنے اور ختم کرنے پر خاص اثر رکھتے ہیں۔

Thursday, April 14, 2022

پٹرول کی قیمت میں 83 روپے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اور زیادہ شرح کی بنیاد پر اضافے کی    
سمری تیار۔                                      ۔

                           

          ۔

پیٹرول کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 83 روپے 50 پیسے اور کم سے کم 21 روپے30 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 119روپے اور کم سے کم51 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، سمری پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کی گئی، پیٹرول کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 83 روپے 50 پیسے اور کم سے کم 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش،ہائی اسپیڈ ڈیزل 119 روپے فی لیٹراورکم سے کم 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔                                                             ۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات۔             کے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کردہ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی ہے۔ سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے  فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 
روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، کم سے کم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم  36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

لائٹ ڈیزل  کی قیمت میں کم سے کم 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ موجودہ ٹیکس پر پیٹرول 21روپے 30پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ موجودہ ٹیکس پر ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر 51 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے اور موجودہ ٹیکس پر لائٹ ڈیزل  38روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح موجودہ ٹیکس پرمٹی کا تیل  36 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔

اب ملک بھر میں بینک بھی ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے

وزیر اعظم کے ہفتہ وار 2 تعطیلات کے خاتمے کے بعد اب بینک بھی ہفتے کے روز کھلیں گے، بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا                                             ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  




       15 اپریل2022ء) اب ملک بھر میں بینک بھی ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے، وزیر اعظم کے ہفتہ وار 2 تعطیلات کے خاتمے کے بعد اب بینک بھی ہفتے کے روز کھلیں گے، بینکوں          کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا                             ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے میں دو تعطیلات کے خاتمے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا، جس کی روشنی میں بینک گزشتہ روزصبح8 بجے کھل گئے جبکہ حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔

مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 تا 3 بجے ہوں گے، رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازکا وقفہ ہوگا۔رمضان میں پیرتاجمعرات اور ہفتے کو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا ایک بجے ہوگی جبکہ رمضان میں جمعے کوپبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہوں گے۔

Thursday, December 23, 2021

بھارت میں عدالتی کمپلیکس میں دھماکا،2افراد ہلاک

 لدھیانہ: بھارتی پنجاب کے شہرلدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکے سے2افراد ہلاک ہوگئے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ  صبح کے

 وقت  لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور4شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق  دھماکہ کمپلیکس میں واقع ایک بلڈنگ کی پہلی منزل پرواقع واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔

پولیس نےعلاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی جگہ موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔


کراچی میں بوندا باندی کا امکان

 کراچی: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جمعہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران شہر میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران صبح کے وقت فضاؤں پر دھند اور کہر چھاسکتی، جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے۔



اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 16 سے 18 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ چند روز کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 18.5 اور زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 2 کلومیٹررہ گئی تھی۔

Thursday, May 20, 2021

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون کی حکم رانی کی جنگ لڑرہی ہے، مافیازبلیک میل کرناچاہتی ہیں، انہیں یہ خوف لاحق ہے کہ کہیں حکومت کام یاب نہ ہوجائے، لیکن مافیاز ہمیں ناکام نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم عمران خان نےنوکنڈی تاماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکم رانی کی جنگ لڑرہی ہے، مافیا بلیک میل کرناچاہتاہے، وہ کہتے ہیں کہ اگراین آراونہ دیا توحکومت گرادیں گے، مخالفین کواپنی سیاسی موت نظرآرہی ہے، مافیاکوخوف ہےکہ حکومت کام یاب نہ ہوجائے، لیکن یہ ہمیں ناکام نہیں کر سکتے، 5 سال بعد دیکھنا چاہتا ہوں کہ مافیاز کو قانون کے نیچے لے کر آؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی خواہش ہے کہ حکومت ناکام ہو جائے، وفاق میں حکومت میں آئے تو پہلے ہی دن کہا گیا کہ ناکام ہو گئے، مخالفین کہتے تھے کہاں ہے نیا پختونخوا؟، ہم کے پی میں دوتہائی اکثریت لے کر دوبارہ واپس آگئے۔ا


نہوں نے کہا کہ ماضی میں قانون کی نہیں طاقت کی حکم رانی تھی، وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو، جب قانون کےسامنےسب برابرنہیں ہوتو وہاں جنگل کاقانون ہوتاہے، مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت کوبہت خراب معاشی حالات ملے، اتنے معاشی مسئلے کسی حکومت کو نہیں ملے جو ہماری حکومت کو ملے، اقتدار میں آنے کے بعد پہلا سال معیشت کوسنبھالنے میں لگا اوردوسرے سال کوروناآگیا، ہم نےمعیشت اورعوام دونوں کو کورونا سےبچایا، دنیابھر میں تسلیم کیا جاتا ہے کہ کورونا میں جس ملک نے اپنی معیشت کو بچایا وہ پاکستان ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تو اس مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر قرضوں کی قسطیں ادانہ کرتے توڈیفالٹ کرجاتے، 50 سال بعد پاکستان کی انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستا ن کو چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے، ماضی میں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی، بلوچستان کے لوگوں کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ان کی کوئی فکر نہیں کرتا، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی وہ علاقہ ہے جسے ملک بھول چکا تھا، سڑک کی تعمیر پر این ایچ اے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس شاہراہ کے بہت دوررس نتائج ملیں گے، ملک کے مستقبل کےلیے علاقوں کو جوڑنا بہت ضروری ہے، نوکنڈی سے ماشکیل ملک کا پسماندہ ترین علاقہ ہے، بلوچستان کا ایک مسئلہ علاقوں میں بہت زیادہ فاصلہ ہے، کوشش ہے کہ ہر علاقے میں ٹرک چلیں تا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، ہماری کوشش ہے کہ مزدور کو مفت کھانا اور رہائش دیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں سب سے زیادہ امیر اور غریب میں فرق ہے، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نےکرپشن پر425 وزیروں کوجیل میں ڈالا۔

ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے، خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کار ڈ مل گیا ہے، اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے۔ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ملک میں پہلی بار ایک نصاب لے کر آ رہے ہیں۔

Friday, May 7, 2021

  


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اس بار روزے 29 ہوں گے یا تیس، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔

اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا

Thursday, May 6, 2021



محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینے میں موسم کی صورتحال کا ممکنہ خاکہ پیش کردیا۔

مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے۔
ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ مئی کے مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی و مشرقی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ مئی کے پہلے اور آخری ہفتے عشرے کے دوران بارش کے دو سپل ہونے کا امکان ہے۔

مئی کا دوسرا عشرہ پہلے اور آخری عشرے کے مقابلے میں زیادہ خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ، پنجاب و بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے ایک یا دو سپل آنے کا امکان ہے۔

رمضاں المبارک کے بقایا ایام کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرد آلود ہوائیں و طوفان چلنے سے پنجاب و کے پی میں گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

  


کراچی /  لاہور: عید کی چھٹیوں میں ہاکس بے، سی ویو، مری سمیت ملک کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی، مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی، عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروسری شاپس شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، فارمیسیز کو بھی پابندیوں سے استثنیٰ ہوگا، ویکسینیشن سینٹرز بھی 24 گھنٹے کام کرینگے۔

ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے، مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والےراستے 16 مئی تک بند رہیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور تعطیلات کے دوران گھر رہیں، اس فیصلے کی خلاف وزری کرنےوالوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔



سلیکان و یلی: ایک وقت تھا کہ جب  یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے لیے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگا کرتی تھی، لیکن آب آپ جب چاہیں گھر بیٹھے کچھ ہی دیر میں اپنے بینک سے متعلق سارے کام آن لائن نمٹا سکتے ہیں لیکن…

آن لائن بینکنگ نے ہماری زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹ میں رکھی رقم کوغیر محفوظ بھی بنادیا ہے۔ اگر آپ نے تھوڑی سی لاپرواہی، کوتاہی کی توتاک میں بیٹھے ہیکرز چند ہی لمحوں میں آپ کو بھاری رقم سے محروم کرسکتے ہیں۔ لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں آگر آپ آن لائن بینکنگ استعمال کرتے ہیں تو محض کچھ احتیاطی تدابیر آپ کو ہیکرز اور فراڈی افراد کی دھوکہ دہی سے محفوط رکھ سکتی ہیں۔

ذیل میں کچھ ایسی بڑی غلطیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہیکرز کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی آسان ہوجاتی ہے

آن لائن بینکنگ کے لیے عوامی وائی فائی کا استعمال

ہم میں سے بہت سے لوگ مفت وائی فائی کے چکر میں رہتے ہیں، کچھ لوگ تو بڑے شاپنگ مال میں مفت وائی فائی کے لیے گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں، لیکن مفت وائی فائی آپ کے نجی ڈیٹا، سوشل میڈیا کے لیے تو نقصان دہ ہے ہی لیکن یہ چند سوروپے کی بچت آپ کو بینک میں موجود بھاری رقوم سے محروم کر سکتی ہے۔  کبھی بھی بینک کی آن لائن ٹرانزیکشنز کے لیے عوامی مقامات( شاپنگ مالز، ریسٹورینٹ، اسپتال، تفریح گاہوں) پر موجود مفت وائی فائی کو استعمال نہیں کریں، کیوں عموما یہ غیر محفوظ ہوتے ہیں اور ہیکرز وائرس پر مشتمل سافٹ ویئر آپ کے سسٹم میں داخل کرکے آپ کے بینک کی تفصیلات چرا سکتے ہیں۔

عوامی مقامات پر لگے چارجنگ بوتھ پر موبائل چارج کرنا

ہمیشہ اپنی چارجنگ کیبل ساتھ رکھیں اور اسی کی مدد سے عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشن پر اپنے موبائل کو چارج کریں۔  ہیکرز جوس جیکنگ (ایک اصطلاح جس میں ہیکرزیوایس بی کیبل سے موبائل کا ڈیٹا چراتے ہیں) کے ذریعے آپ کے موبائل فون میں موجود معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

گوگل یا ایپل اسٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا

موبائل ایپلی کیشن کو ہمیشہ گوگل یا ایپل کے اسٹور سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔ غیر مستند جگہ سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا آپ کے اسمارٹ فون اور اس میں موجود ڈیٹا کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ اور آئی فون کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ کو نظر انداز کرنا

اپنے اسمارٹ فون پر سیکورٹی اپ ڈیٹ کو کبھی نظر انداز نہیں کریں، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے آپ کے فون میں موجود بگس اور دیگر ایشوز کے حل کے علاوہ سائبر حملے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔ آپریٹنگ سسٹم میں نئے سیکیورٹی پیچز سے ہیکرز کے لیے آپ کے ڈیٹا تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے۔

بینک اورادائیگیوں سے متعلق ای میل اورمیسیجز پر کلک کرنا

کبھی بھی ای میل، مسیجز یا فون کالز پر اپنی نجی معلومات فراہم نہ کریں۔ اگر آپ کے براؤزر میں بینک کی ویب سائٹ کے لنک پر تالا یا سیکیور ظاہر نہیں ہورہا ہو تواس وقت تک اپنی آئی ڈی، پاس ورڈ یا دیگر نجی معلومات فراہم نہ کریں۔ اور نہ ہی سوشل میڈیا یا ایس ایم ایس پر اپنی نجی معلومات جیسے کہ والدہ کا نام، پن نمبر، کارڈ نمبر یا کارڈ کی پشت پر دیا گیا تین ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کسی کو نہ دیں۔

آسان پاس ورڈ رکھنا

عموما لوگ یاد رکھنے کی وجہ سے بینک کی ایپلی کیشن کا لاگ ان پاس ورڈ بہت آسان رکھ لیتے ہیں۔  بینک کی ایپلی کیشن کا پاس ورڈ کبھی آسان نہیں رکھیں۔ آپ کا پاسورڈ ایک اسمال، ایک کیپٹل، نمبر، علامات( مثلا Mk6595#$) پر مشتمل ہونا چاہیے.  اپنے پاس ورڈ کو باقاعدگی سے ہر تین چار ماہ بعد تبدیل بھی کرتے رہیئے۔

موبائل ایپلی کیشنز کو غیر ضروری پرمیشنز دینا

کسی بھی ایپ کو فون کے ڈیٹا ( تصاویر، ویڈیوز، ایس ایم ایس، ای میل، کیمرے اور کانٹیکٹ ) تک رسائی دینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ لیں،  کسی بھی ایپلی کیشن کو زیادہ نجی معلومات کی اجازت آپ کے لیے ہیکنگ کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے



 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شام 6 بجے کے بعد کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریسٹورنٹس کو افطار کے بعد ٹیک اوے کی اجازت بھی نہیں ہوگی تاہم وہ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمعرات کو کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضی وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں نئے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں تشخیص کا تناسب 14.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ کافی خطرناک ہے، اب حیدرآباد میں نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، حیدرآباد جس کا تناسب 29 اپریل کو 20 فیصد تھا اور 5 مئی کو 11.92 فیصد سامنے آیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں 154 مریض فوت ہوگئے تھے اور مئی میں اب تک کوویڈ نے 33 افراد کی جان لی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ 5 مئی کو شہر بھر میں 627 افراد کا چالان کیا گیا اور 1276.500 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا، کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 64 دکانوں کو سیل کیا، 7 افراد کو گرفتار کیا اور 369 افراد کو متنبہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کو صورتحال سمجھ میں نہیں آرہی۔ وزیراعلیٰ نے ماہرین اور ٹاسک فورس کے ممبروں کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ جمعہ سے گروسری / کریانہ کی دکانوں سمیت تمام دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔ ریسٹورنٹس افطار کے بعد ٹیک اوے فراہم نہیں کرسکتے لیکن انہیں ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تفریحی مقامات بشمول سی ویو، ہاکس بے اور دیگر بند رہیں گے، اتوار کے بعد صوبہ بھر میں عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، کسی کو ٹھوس وجوہات کے ساتھ ہی باہر جانا چاہیے لیکن احتیاطی تدابیر ہونی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ نجی اسپتالوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی ہدایت کریں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی کہ عید کی تعطیلات کے دنوں میں مسافر ٹرین کی خدمات پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کریں، ایسا کرنے سے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کی سہولتوں کو بحال کیا جارہا ہے، سندھ بھر میں ٹیسٹنگ کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور چھوٹے پیمانے پر آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی درآمد کا کام جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جناح ٹرمینل پر 1239 مسافر پہنچے، ان میں سے پانچ کی جانچ پڑتال کے وقت ان کی تشخیص مثبت سامنے آئی، انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے، انتہائی نگہداشت والے بیڈز کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے یہ انکشاف کیا گیا کہ 647 آئی سی یو بیڈز میں سے صرف 55 بستروں پر مریض ہیں۔اسی طرح 1796 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 394 پر مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز کے مناسب طریقے سے نافذ کرنے اور عملدآمد کرانے کی ہدایت کی

Wednesday, May 5, 2021


 لاہور: شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان سمز فروخت کرنے والوں کو بیچنے والا نادرا کا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرکے نادرا کے ملازم سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف کمپنوں کی موبائل فون، متعدد ایکٹو سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ لاہور ایف آئی اے سائیبر کرائم سیل نے خفیہ ذرائع کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان موبائل سمیز فروخت کرنے والوں کو دیتا تھا، ملزم کی نشاندہی پر سائبرکرائم نے 2500 افراد کی انگلیوں کے نشان اسکین اور نادراکےفارم بھی قبضے میں لے لیے ہیں، موبائل سمز اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگرجرائم میں استعمال ہوتی تھیں، اور لوگوں کو علم ہی نہیں  ہوتا کہ ان  کے نام کی متعدد سمیز جاری ہوجاتی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وقار علی،عاقب علی، راشد جاوید، عرفان اور محمد وقاص شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


  لاہور: حکومت پنجاب  نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اورسیاحتی مقا مات بند رہیں گے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ 8 مئی سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈوان رہے گا، عوام احتیاط کریں۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس بابت چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق عید کی چھٹیوں کےدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے گا، شہری چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ عوام میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور حتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔ جب کہ صوبائی وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام  احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ عوام عید سادگی سے منائیں، اور کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہرکےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کی جائیں گی،  جن پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات ہوگی، جب کہ لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے۔

دوسری جانب لاہور کے تاجروں سے 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی ہے۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاں طارق مصباح نے آٹھ مئی سےلاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن پورے لاہور میں کرنے کے بجائے صرف مخصوص علاقوں میں ہی لگایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے کاروباری شعبہ پر دباؤ مزید بڑھے گا۔  تاجر اور صنعتکار حکومت کے اس فیصلہ کونہیں مانتے۔ کاروباری لوگوں نے عید کے دنوں میں ہی کمانا ہوتاہے لیکن حکومت نے لاک ڈاون لگادیاہے۔ جب کہ حکومت نے لاک ڈاون لگاتے ہوئے کاروباری برادری کواعتماد میں نہیں لیا۔ حکومت کو لوگوں کے کاروبار بند کرانے کے بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا چاہیے۔


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی تعلیم، صحت سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی جس کے دوران حکومت سندھ نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں پر اخراجات سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت نے یہ رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنی رپورٹ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خطیر رقم کرنے کا ذکر کیا ہے، جتنے پیسے آپ نے خرچ کرنے کا بتایا ہے سندھ کو تو پیرس بن جانا چاہئے تھا، سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 2013 اور 2017 میں تعلیم پر دو ہزار 6 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے، اس طرح تو سندھ کے تعلیمی اداروں کو ہارورڈ بن جانا چاہئے تھا، جتنا پیسہ خرچ کیا سندھ میں اسکولوں کی صورت میں محلات تعمیر ہو جانے چاہئے تھے اور شرح تعلیم سو فیصد ہونی چاہئے تھی، سندھ میں سارا پیسہ تو تنخواہوں میں جاتا ہے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ کیوں پیش نہیں ہوئے؟۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو عدم پیشی پر تحریری جواب جمع 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران سول ایوی ایشن کی وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئی۔ وکیل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ جعلی لائسنس والے 40 پائلٹس کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمات درج ہوچکے، انہوں نے امتحانات میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا تھا، امتحانات کیلئے سول ایوی ایشن کے ملازمین کو پیسے بھی دیے گئے، پائلٹس کی جانب سے جعلی لائسنس کیلئے دیے گئے پیسے کی منی لانڈرنگ بھی ہوئی، یہ بہت بڑا اسکینڈل ہے جس میں کئی لوگ ملوث ہوں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپکو ٹرائل کورٹ کیلئے گواہ ملیں گے نہ ہی شواہد، تمام پائلٹس اور ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوجائیں گے، شواہد نہ ہونے پر 90% ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔

وکیل سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ملزمان کے حوالے سے منی ٹریل بھی مل چکی ہے، عبوری چالان جمع ہوُچکا اور گواہان بھی موجود ہیں، پائلٹس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر کیا ہوتا ہے عدالت کو اس سے سروکار نہیں، عدالتیں صرف فائل دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔

عدالت نے سول ایوی ایشن کو مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی اور کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔


  اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں، سفارت خانے ایسے نہیں چل سکتے، بدقسمتی سے ہمارے سفیروں کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رویہ ناروا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں سفارتخانے سے ملنے والے فیڈ بیک پریشان کن تھے، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی، سٹیزن پورٹل پر سفارتی عملے کی غیرموجودگی کی شکایت ملی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ ترسیلات زرآتی ہیں، اور ان اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن سے محفوظ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، خواہش ہے کہ ہمارے سفیروں کا اوورسیز پاکستانیوں سے رویہ بہتر رہے، سفارت خانوں کا کام اپنے شہریوں کو سروس دینا ہے، سفارت خانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ ناقابل قبول ہے، سفارتخانے اووسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر جو وقت دیتے ہیں اس پر ملتے نہیں،عوامی شکایات کے ازالے کے لیے سفارت خانوں میں کوئی نظام وضع نہیں،
سٹیزن پورٹل پر سفارتی عملے کی غیرموجودگی کی شکایات ملیں۔

Thursday, April 29, 2021

  اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے 10 مئی سے پندرہ مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے 40-49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان آنے والی پروازیں 5 سے 20 مئی تک کم کردی جائیں گی اور اس فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی۔ عالمی پروازویں کم کرنے سے متعلق تفصیلی احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرے گی۔ا


اجلاس میں آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔  این سی او سی نے آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے 6000 میٹرک ٹن آکسیجن اور 5000 آکسیجن سلنڈروں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے لئے آکسیجن کی بہترفراہمی کے لئے مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

عید تعطیلات 

اجلاس میں دس مئی پیر سے پندرہ مئی ہفتہ تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس طرح وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 8 مئی ہفتے سے 16 مئی اتوار تک 9 چھٹیاں بنیں گی، جبکہ صوبوں کے ملازمین کیلئے عید الفطر کی 8چھٹیاں ہو جائیں گی۔ این سی او سی نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک”گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی پر عمل درآمد  کیا جائے، زیادہ چھٹیوں کا مقصد  عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے۔ یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلیے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

بازار، دکانیں، پارکس بند

این سی او سی نے مزید فیصلے کیے کہ چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہوگی، “گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹس، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے، تمام مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی، تمام تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے، تفریحی مقامات اور ان کے ارد گرد موجود ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔

عید کے دنوں میں کھانے پینے کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، پیٹروم پمپس کھلے رہیں گے جبکہ ریستورانوں  سے کھانا لے جانے کی اجازت ہو گی۔

ٹرانسپورٹ بند

عید کیلئے اضافی ٹرینیں 7 مئی تک چلائی جائیں گی تاہم بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر8سے 16مئی تک مکمل پابندی رہیگی، نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیز کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ این سی او سی نے ہدایت کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عید پر فلمز اور ڈرامیں نشر کیے جائیں

این سی او سی نے ہدایت کی کہ الیکٹرانک میڈیا عید کی چھٹیوں میں تفریحی پروگرامز، فلمز اور ڈرامیں نشر کرے ، تفریحی پروگرامز، فلمز اور ڈراموں کا مقصد لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا ہے۔

Wednesday, April 28, 2021

 کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور رسد بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے اور اوپن ریٹ 155 روپے سے نیچے آگئے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 154.80 روپے پر بند ہوئی۔



Milk دودھ

 Milk     دودھ ق دودھ میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھرپور مائع خوراک ہے۔    دودھ م...